ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں سنسکرتی سوربھا 2018کا کامیاب انعقاد

بھٹکل میں سنسکرتی سوربھا 2018کا کامیاب انعقاد

Sat, 01 Dec 2018 20:53:17    S.O. News Service

بھٹکل:یکم ڈسمبر (ایس او نیوز)ضلع پنچایت اترکنڑاضلع، محکمہ کنڑا سنسکرتی کے اشتراک سے وینکٹیشور یوتھ سنگھ، کنڑا ساہتیہ پریشد ، بھونیشوری کنڑا سنگھ اور نیتاجی اسپورٹس کلب کے تعاون سے بھٹکل کے نچل مکی ترومل وینکٹ رمن سبھا ہال میں سنسکرتی سوربھا نامی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام کی افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام ضلع کےمختلف جانپد اور للت کلا جیسے فنون کی حفاظت کرتے ہیں اور مقامی فن کاروں کے لئے ایک موقع ملنے سے وہ باہر کی دنیا میں متعارف ہونے کی بات کہی۔ ڈائس پر موجود کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اپنی دھرتی کی ثقافت اور روایت کو نئی نسل میں متعارف کرانے میں سنسکرتی سوربھا جیسے پروگرام معاون ہوتے ہیں۔ رکشا یونین کے صدر کرشنانائک  آسارکیری نے انٹر نیٹ میں ڈوبی ہماری نئی نسل کو ایسے پروگراموں کے ذریعے ہماری تہذیب و ثقافت سے آشنائی کرنا ممکن ہونے کی بات کہی۔ اس موقع پر بی جےپی کے تعلقہ صدر راجیش نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر گنپتی بی نائک، کمار ہیبلے ، ،موہن نائک، بال چندر مہالے، پانڈورنگا نائک وغیرہ موجود تھے۔

محکمہ کنڑا کے افسر ہیمنت راج نے سبھی کا استقبال کرتےہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ استاد پرمیشور نائک، منجوناتھ نائک اور استانی یشودھا نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ دی نیو انگلش پی یوکالج کی طالبات نے ترانہ کرناٹک اور اسقبالیہ گیت پیش کیا۔ شریکانت نائک نے شکریہ اداکیا۔ ڈائس پروگرام کے بعد مختلف فنون کے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔


Share: